Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لےلیا

وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سےاستعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پرلیاگیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے بھی استعفیٰ لےلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ اس سےقبل وفاقی وزیرخزانہ اسد عمربھی عہدہ چھوڑنےکااعلان کرچکے ہیں۔اسد عمرنےیہ کہہ کرعہدہ چھوڑاکہ وزیراعظم عمران خان نےان سےخزانہ کےبجائےتوانائی کا قلمدان لینےکی خواہش کا اظہارکیا لیکن انہوں نےکابینہ کاحصہ بننےسےہی معذرت کرلی۔

اسد عمر نےمزید کہاکہ کابینہ سےالگ ہونےکامقصد یہ نہیں کہ عمران خان یاان کےنئےپاکستان کےوژن کوسپورٹ کرنےکیلئےدستیاب نہیں ہوں گا،تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراء بھی تبدیل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی عہدے پربرقرار رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.