Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کانئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانےکا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نےنئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سےخطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کو ظاہرکرنےکیلئے ٹیکس ایمنسٹی لائی جائےگی جوکہ بجٹ سےپہلے پیش کی جائےگی۔انہوں نےکہا کہ کاروباری برادری ٹیکس ایمنسٹی کا پر زور مطالبہ کررہی ہےاورٹیکس ایمنسٹی اسکیم کےخدوخال تیار کیے جارہے ہیں۔

ان کاکہناہےکہ معیشت سےمتعلق تمام فیصلےمیں کررہاہوں،پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کامنصوبہ پیرکوای سی سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اسد عمر کاکہنا تھاکہ پی آئی اےکی بحالی کا مجوزہ منصوبہ مجھےدکھایاگیالیکن میں نےپی آئی اےبحالی منصوبہ میں کچھ ترامیم تجویز کیں،نئے منصوبےکی تیاری میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نےکہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا تعین نیپراکرتاہےاوراب بھی وہی کرےگا،آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پرود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کےدو بڑوں کی لڑائی کےحوالےسےوفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نےجہانگیر ترین پرسرکاری عہدہ سنبھالنے پر پابندی لگائی ہے،ان کے سانس لینے پر پابندی نہیں لگائی۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی بلاسکتےہیں اورجہانگیرترین بھی وزیراعظم کی اجازت سےکابینہ اجلاس میں بیٹھے،سرکاری فیصلےبند کمروں میں نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنےٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانےکا امکان مسترد کیاتھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کےدورحکومت میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی جسکی تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے سخت مخالفت کی تھی۔

ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے اسد عمر کاکہنا تھاکہ ایمنسٹی اسکیم لانے کامقصد قوم کی چوری شدہ دولت کو جائز بنانا ہے،حکمرانوں کی تحویل میں کالادھن حلال کرنے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.