راولپنڈی(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا۔ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روک دیا۔ اور پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ رانا ثناءاللہ اس وقت وزیرقانون تھے۔ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا۔ پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے۔
جمعہ, جنوری 23, 2026
بریکنگ نیوز
- خواتین کے نام پر پالیسیاں ، فائدہ کیا؟
- پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایف سی ملازم سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی ،کئی علاقوں میں سیاح پھنس گئے
- گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: گورنر خیبرپختونخوا
- نو مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار
- عمران خان کی حکومت: نعروں کی حکمرانی، عملی ناکامی
- ضابطہ جاتی اصلاحات ریاستی اختیار کو مضبوط بنانے کا ذریعہ

