Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی پولیس کی شہباز گل کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کر دی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں ہسپتال سے اسلام آباد کچہری منتقل کیا۔ شہباز گل نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں رات 2 بجے تک ٹیکے لگائے جاتے رہے۔ سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے خدا کا واسطہ دیتے ہوئے ماسک طلب کیا۔ جس پر عدالت نے انہیں فوری طور پر آکسیجن ماسک فراہم کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ پولیس پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ قانون میں نہیں لکھا کہ بیمار شخص کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا جا سکتا۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز پر تشدد کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ سے بھی یہی محسوس ہوتا ہے۔ ان کا ریمانڈ دینا لائف تھریٹ ہو گا۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اس سے قبل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا۔ ان کی طبیعت پرانی بیماریوں کے سبب خراب ہوئی۔ اب شہباز گل مکمل طور پر فٹ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.