Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹماٹر کی فصل پر اسلحہ بردار پہرے دار تعینات

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور  بدین میں تو اس کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

کراچی کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا رکھے ہیں اور بیشتر سبزیاں بہتر پیداواری موسم ہونے کے باجود اوسطاً 100 روپے فی کلو کی قیمت میں ہی دستیاب ہیں۔

سبزی منڈی میں افغانستان سے آنے والے ٹماٹر بھی قیمتوں میں کمی کا باعث نہ بن سکے اور ڈھائی سو روپے سے کم میں  نہیں مل رہے جب کہ کہیں بھی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی بتائی گئی قیمت 17 روپے فی کلو میں ٹماٹر دستیاب نہیں۔

قیمتیں آسمان پر پہنچنے کے بعد ٹماٹر اور چلغوزے اسٹیٹس سمبل بن گئے اور اب ان کی چوری کے واقعات بھی عام ہو گئے ہیں۔ بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چوروں نے ٹماٹر کے کھیتوں کا رخ کرلیا۔

بدین میں قیمتوں میں اضافے کے بعد چوروں نے بھی سونے چاندی کو چھوڑ کر کھیتوں سے ٹماٹر چوری کرنا شروع کردیا ہے۔ چوری کی وارداتوں میں اضافے کے بعد آبادگاروں نے اپنی فصل کی حفاظت کے لیے اسلحہ بردار پہرے دار تعینا ت کردیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.