Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستانی روپے کی بدترین گراوٹ جاری,امریکی ڈالر مزید مہنگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کی بدترین گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑدیئے۔ انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج پھر 3روپے 57پیسے مہنگا کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ۔ اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت236روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 54روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں6500ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
7 اپریل کو جب عمران خان کو اقتدار سے سبکدوش کیا گیا تھا۔ اور 22جولائی کے درمیانی عرصے میں ملک کے تجارتی خسارے۔ بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں ۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
22جون کو 211روپے 93پیسے کی قیمت تک پہنچنے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا ۔ اس کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں204روپے 56پیسے تک آگئی تھی۔
جب 15جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ لیکن اس کے بعد حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں8.25فیصد کمی دیکھی گئی۔ 22جولائی کو روپیہ 228روپے 36پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا ۔ 15جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ210روپے 95پیسے تھا۔
رواں ہفتے کے ابتدائی سیشن میں بھی روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 229روپے 88پیسے پر آگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.