اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اورہنگری نے دفاعی شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے کیلئے معاہدے پردستخط کردئیے۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) حمودالزمان خان اورایڈیشنل سیکرٹری دفاع رئیرایڈمرل فیصل امین نے ہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی ودفاعی ترقی ڈاکٹرگسپارماروتھ کی دعوت پربڈاپسٹ کا دوروزہ دورہ کیا۔
اس موقع پرہونے والی ملاقات میں علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی اورباہمی دلچسپی بالخصوص دفاعی تعاون سے متعلق امورپرگفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کابھی ذکرکیاگیا، سیکرٹری دفاع نے دوطرفہ میٹنگ کے انعقاد پرہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری کاشکریہ اداکیا۔
ہنگری کی وزارت دفاع میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اورہنگری کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق سمجھوتہ پردستخط بھی کئے گئے۔ سیکرٹری دفاع اورہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری نے معاہدے پردستخط کئے۔اس معاہدے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مضبوط قانونی فریم ورک فراہم ہوگا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے دوروں کوجاری رکھنے پراتقاق کیاگیا۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کوفروغ دیا جاسکے۔
جمعہ, جنوری 2, 2026
بریکنگ نیوز
- سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
- ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
- افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
- وزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- پشاور میں این سی سی آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
- ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک
- ٹانک میں امن جرگے کی کوششوں سے چار اہلکار رہا

