Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا.آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پرجواب دےگا۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےمختلف ملکوں کےفوجی سربراہوں سےرابطہ کیا۔

آئی ایس پی آرنےبتایاکہ آرمی چیف کاامریکی سینٹرل کمانڈ کےکمانڈر،برطانوی اورآسٹریلوی فوجی سربراہان اورامریکا،برطانیہ اورچین کے پاکستان میں تعینات سفراء نےرابطہ ہوا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق رابطوں میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان حالیہ کشیدگی اوراس کےخطےاوراس کےباہرامن واستحکام پرپڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کے بعد سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جب کہ پاکستان نے دراندازی کی کوشش پر انڈین ایئرفورس کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.