Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز

ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے اور 4525 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40369 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14256 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 59211 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46663 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2268 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 98197 ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.