Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مریم نوازکاکرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا، جو منفی آیا ہے، تاہم ناساز طبعیت کے باعث ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نواز طبیعت ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں۔ناساز طبیعت کے باعث انہوں نے 4 روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بھی آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فضل الرحمان نے بخار کی شکایت پر کرونا ٹیسٹ کرایا تھا، جو منفی آیا ہے۔

پاکستان کے تمام صوبوں میں ویکسین کے مزید مراکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں لاہور میں قائم ایکسپو سینٹر کی طرح بڑے پیمانے پر لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے فیصل آباد، گجرات، ملتان اور لاہور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.