Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

دوسروں پر الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور قرار دے رہے ہیں: شہبازشریف

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پرآگیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2020 میں پاکستان کا دنیا میں نمبر 124واں تھا اور 2020 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا گزشتہ سال اسکور 31 تھا جب کہ 2021 میں پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور 28 ہوگیا، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں تین پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،  انڈیکس کا اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان میں کرپشن میں اضافے کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دوسری بار گواہی دی کہ عمران نیازی حکومت کرپٹ اورچور ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے لہٰذا کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں کیونکہ  ملک ان کی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی وزارت عظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سےترقی کررہا ہے، دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چور ہے،  کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا 16 درجے مزید نیچے جانا افسوسناک ہے، دکھ ہے کہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ایمان دار اور اہل قیادت میں پاکستان میں کرپشن میں کمی آئی تھی،  ہماری گڈ گورننس، شفافیت اور اصلاحات سےکرپشن انڈیکس میں رینکنگ 23 درجے بہتر ہوئی تھی، افسوس موجودہ کرپٹ ٹولے نے ساری محنت ضائع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.