Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 11429ہوگئی، 2500 سے زائد صحتیاب

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 237 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11429 تک جا  پہنچی ہے۔237 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 85 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں 73، پنجاب میں 65، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا وائرس کے اب تک 284 کیسز سامنے آئے ہیں  جن میں سے سندھ میں 274 اور اسلام آباد سے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

صوبے میں آج بروز جمعہ اب تک کورونا کے مزید 274 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق مرتضیٰ وہاب نے کی۔سندھ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 3945 ہوگئی ہے جب کہ 73 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4767 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک وائرس سے 905 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 607 اور ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعرات کو 88 نئے کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 85 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1541 ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں اب تک 455 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جمعرات کو مزید 10 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 300 ہوگئی جب کہ اب تک 212 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 85 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.