Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان پیپلز پارٹی کا تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کااعلان

مارکیٹیں سنسان ہیں اورتاجر پریشان،مرگئی ہےعوام اورڈوب گیاہےکسان،حکومتیں تدبر تجربہ جزبہ خدمت سے چلتی ہیں سرکاری بابؤؤں کے ذریعے نہیں،15روپے کی روٹی 20روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان، نیربخاری

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی نےتاجروں کی ہڑتال کی حمایت کااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ پیپلزپارٹی عوام دشمن بجٹ اورعوام دشمن پالیسیوں کو کلی طور پر مسترد کرچکی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سلیکٹڈ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔

جمعہ کوایک بیان میں نیربخاری نےکہاکہ آئی ایم ایف نےآئی ایم ایف حکومت سےعوام پر737ارب500کروڑکےٹییکسزمنوائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ533ارب ٹیکسزکاحکومتی اعلان غلط بیانی ہے،حکومت پارلیمنٹ کی بجائےآئی ایم ایف کےمینیجرچلارہےہیں۔

انہوں نےکہاکہ درپیش شدید اقتصادی چیلنجزذ مہ دارنااہل نالائق حکمران ہیں۔انہوں نےکہاکہ حکومتیں تدبرتجربہ جزبہ خدمت سےچلتی ہیں سرکاری بابؤؤں کےذریعے نہیں۔انہوں نےکہاکہ15روپےکی روٹی20روپےکا نان یہ ہےنیاپاکستان۔انہوں نےکہاکہ مارکیٹیں سنسان ہیں اور تاجرپریشان،مرگئی ہےعوام اورڈوب گیاہےکسان۔انہوں نےکہاکہ اجڑرہاہے پاکستان مگربےحس اور بےرحم حکمران ٹس سےمس نہیں ہو رہے۔انہوں نےکہاکہ بےحس حکمرانوں نےایک سال میں ہو شربامہنگائی کےذریعےعوام کاکچومر نکال دیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ملک بھرمیں سینکڑوں چھوٹی بڑی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں،افراتفری اورانتشارپسند حکمران سوچےسمجھےمنصوبےپرعمل پیرا ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.