Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کا ایک ہزار افغان طلبہ کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ

پاکستان نے علامہ اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت ایک ہزار افغان طلبہ کو سکالرشپ پروگرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سکالرشپ پروگرام کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں کابل میں پاکستانی مندوب زاہد نصراللہ خان نے بھی شرکت  کی۔

پروگرام کے تحت یہ گرانٹ پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دی جا رہی ہے جس کا مقصد افغانستان میں تعلیم کو فروغ دینا اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

منتخب طلباء پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں میڈیکل، انجینئرنگ، زراعت، منیجمنٹ اور کمپیوٹر سائنس جیسے مختلف شعبوں میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.