Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاکستان نے اپنا دفاع مزید مضبوط بنانے میں مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے شاہین ون میزائل کا میاب تجربہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تجربے کا مقصد ملکی دفاع کو یقینی بنانا اور آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ شاہین ون 650 کلومیٹر کے فاصلے پر دشمن کو نشانہ بنا سکتا اور ہرقسم کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.