Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کی افغانستان میں مداخلت طویل مدتی دشمنی میں اضافہ کریگی: اشرف غنی

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں طالبان کی شورش کے خاتمے کے لیے جلد امن معاہدے کی امید ظاہر کر دی۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی میں ویڈیو خطاب کے ذریعے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ معاملہ اگر کی کیفیت سے نکل چکا ہے اور اب بات ہے کب کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام جنگوں کا اختتام سیاسی حل کے ذریعے ہونا چاہیے، یہاں بہت کم ایسی جنگیں ہیں خاص کر 21ویں صدی کی جنگیں جن کا اختتام فوجی طریقے سے ہوگا۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے جون میں طالبان کو غیر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کی اور خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی مبینہ مداخلت طویل مدتی دشمنی میں اضافہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.