Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیئے چین کا تعاون رہے گا

پاکستان کی مشکل معاشی صورتحال اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے چین ہمیشہ پاکستان کی مدد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیئے اور مہلک وباء سے نمٹنے کے لیئے چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

رواں سال منائی جانے والی پاک چین ڈپلومیٹک تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگر ہ کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم ایک ساتھ اپنی تقریبات کی سرگرمیوں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے اور اپنے باہمی تعلقات کو نئی قوت دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.