Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک امریکہ تعلقات مستحکم کرنےمیں صدرٹرمپ کی صاحبزادی مثبت کرداراداکررہی ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ پاکستان اورامریکہ کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنےمیں صدرٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردارادا کررہی ہیں۔

ایوینکا ٹرمپ سےزلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کوبااختیار بنانےکیلئےتعاون کی پیشکش،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،روزگارکا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئندہے۔

اتوارکوسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنےایک بیان میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ ایوینکا ٹرمپ کاپاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں میں دلچسپی کااظہاروزیراعظم عمران خان کےخواتین کوبااختیاربنانےکےوڑن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگا۔عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے۔دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.