Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان ریلیف کے کاموں میں مدد کررہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آرمی کے2ہیلی کاپٹرز کراچی سے لسبیلہ اور اوتھل روانہ ہوئے ہیں ۔ دونوں ہیلی کاپٹرز خراب موسم کے باعث متاثرہ علاقوں میں روانہ نہ ہو سکے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں گے۔ہیلی کاپٹر ضروری امدادی سامان بھی منتقل کریں گے۔
جی اوسی نے گوادرمیں ریلیف اورریسکیوسرگرمیوں کی خودنگرانی کی۔ متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکس اسٹاف متاثرین کوطبی امدادفراہم کررہے ہیں۔
ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ متاثرہ افرادکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے2میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں
کراچی میں سیلابی پانی نکالنے کی کوششوں سمیت جامشورواورگھارومیں بھی پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.