Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دوسرا گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو 246رنز سے شکست دے دی

گال(ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے گال ٹیسٹ میں246رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ۔ پاک سری لنکا دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز کا میچ گال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 508رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم261رنز بنا سکی۔ گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے ۔ انہوں نے 49رنز بنائے۔
بلے باز محمد رضوان 37رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ فواد عالم صرف ایک بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔ آغا سلمان 4رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم81رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ۔
کھلاڑی محمد نواز بھی بابر اعظم کے جاتے ہی 12رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ یاسر شاہ بھی27رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ حسن علی 11رنز بنا کر مینڈس کی گینڈ پر بولڈ ہو گئے۔ نسیم شاہ بھی18 رنز بنا کر مینڈس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5جبکہ رمیش مینڈس نے4وکٹیں حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.