Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےبعد بھارتی ہائی کمشنر اجےبساریہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج نئی دلی روانہ ہوں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کےترجمان رویش کمارکےمطابق اجےبساریہ بھارت میں مشاورت مکمل کرکےپاکستان پہنچ گئےہیں اوراسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سفارتی ذرائع کےمطابق پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود بھی آج نئی دہلی روانہ ہوجائیںگےاوراپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہےکہ 14 فروری کو پلوامہ واقعےکےبعد پاکستان اوربھارت میں تناؤ بڑھتاگیا اورکشیدگی میں اضافہ اس وقت ہواجب25 اور26 فروری کی درمیانی شب کو بھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

اگلےروزپاکستان نےاپنی حدود میں گھسنےوالےبھارتی طیاروں کو مارگرایا اوربھارتی پائلٹ کو گرفتاکرلیا،اس تمام ترصورتحال کےبعد دونوں ملکوں نے اپنے ہائی کمشنرز کو مشاورت کے لیے طلب کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.