Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں کر دی گئیں

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور اور  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.