Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تتہ پانی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 100 میٹر پاکستانی حدودمیں داخل ہوگیا تھا، جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے نشانہ بنایا۔

شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اب تک بھارت کے 16 کواڈ کاپٹر  کو مار گرایا ہے۔ یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون،  27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے  کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.