Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی کواڈ کاپٹر (ڈرون) کو مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جاسوس ڈرون ایل او سی کے ساتھ سانکھ سیکٹر میں گرایا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود کے اندر 600 میٹر تک گھس آیا تھا۔  پاک فوج کے دستوں نے اس اقدام کا جارحانہ انداز میں جواب دیا اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس قسم کے غیر ضروری اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مقررہ اصولوں اور فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام بھارتی فوج کی جانب سے 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا مظہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.