Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک فوج کی طرف سے عوام الناس کو اہم اعلان

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ مختلف شہروں میں آئی ایس پی آر کا حوالہ دے کر جعلی تھریٹ الرٹ سوشل میڈیا پر پھیلا یا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف شہروں میں جعلی تھریٹ الرٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، یہ جعلی تھریٹ الرٹس آئی ایس پی آر کا حوالہ دے کر پھیلائی جارہی ہیں جب کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی تھریٹ الرٹس جاری نہیں کی گئیں۔

ترجمان پاک فوج نےکہاہےکہ یہ غیریقینی کی صورتحال پیداکرنےکیلئےپراپیگنڈاکرنےکی کوشش ہے،شہریوں سے درخواست ہےایسی خبریں نہ پھیلائیں اور اسطرح کی کوئی بھی جعلی خبردیکھیں تو آئی ایس پی آرکی آفیشل ویب سائٹ سے خبر کی تصدیق کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.