Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پختونخوا کے اسپتالوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشینیں غیر فعال ہونے کا انکشاف

پشاور: خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے والی مشینوں کے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں 15 انسینریٹر مشینیں غیر فعال ہیں جس میں سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹز میں 8 جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں 7 مشینیں استعمال نہیں ہو  رہیں۔

دستاویزات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال، قاضی حسین احمد اسپتال نوشہرہ کی انسینریٹر مشینیں غیر فعال ہیں۔ اس کےعلاوہ ایوب ٹیچنگ اسپتال ابیٹ آباد اور باچا خان اسپتال صوابی کی انسینریٹر مشینیں بھی غیر فعال ہیں۔ حکومتی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ خلیفہ گل نواز بنوں اور مردان میڈیکل کمپلیکس، بنوں، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ،کوہاٹ اور ہری پورکے ڈی ایچ کیو اسپتالوں کی مشینیں بھی غیر فعال ہیں۔

دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ مشینیں انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی سے این او سی نا ملنے اور تکنیکی وجوہات کے باعث غیر فعال ہیں جبکہ صوبے کے 2 اسپتالوں میں انسینریٹر مشینیں فعال ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.