Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر،اثاثوں کی تقسیم،اسٹاف اور فنڈز کے معاملے پر کمیٹی قائم

پشاور(ملک اسماعیل) پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر،اثاثوں کی تقسیم،اسٹاف اور فنڈز کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی ۔
کمیٹی سٹی مئیر حاجی زبیر علی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے ۔ کمیٹی کو سفارشات پیش کرنے کیلئے 15دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ کمیٹی میں ریجنل میونسپل آفیسر، ڈائریکٹرجنرل کیپٹل میٹروپولیٹن۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور،اے ی پشاور،اور ٹی ایم ایز کو شامل کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے پشاور میں کمشنر پشاور کی سربراہی اجلاس ہواہے ۔ اجلاس میں شہر کی فلاح ، ترقی اور خوبصورتی اور پشاور کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق منصوبے پر غور کیا گیا ۔ کمشنر پشاور نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے بھی سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر پشاور کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.