Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کیلئے 5 شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے

پشاور:  پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ رات پشاور کے مختلف علاقوں سے بسوں میں بے گھر افراد اور مسافروں کو شیلٹر ہوم لایا گیا، جہاں قومی شناختی کارڈ کی بناء پر ان کی انٹری کی گئی۔

پجگی شیلٹر ہوم میں رات گزارنے کے لیے تقریبا سو افراد پہنچے، کوہاٹ اڈہ کے قریب شیلٹر ہوم میں 10 جبکہ حاجی کیمپ اڈہ شیلٹر ہوم میں 15 مسافروں کو ٹھہرایا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے مطابق شیلٹر ہومز میں یو پی ایس، گرم پانی، ہیٹرز، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے جب کہ مہمان خانے میں فیملی کے لیے الگ پورشن مختص کیا گیا ہے ۔

شوکت یوسف زئی کے مطابق بسیں روز شام 4 بجے سے رات گئے تک مسافروں اور بے گھر افراد کو اکھٹا کریں گی اور شیلٹر ہوم میں آنے والے افراد کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ مفت مہیا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.