Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل کو گرفتار کرلیا۔

مردان : خیبر پختونخوا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں ہوائی فائرنگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معروف گلوکارہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پشتو گلوکارہ نیلم گل نے نئی گاڑی لینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ نیل گل کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.