اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ لیڈرشپ نے حملے کو سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیدیا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس حملے کے ماسٹر مائنڈ تین مرکزی ملزمان ہیں جنہیں عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں۔
پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔
اجلاس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں۔ عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں۔ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔
اجلاس نےمعظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ لیڈرشپ نے اس حملے کے پس منظر کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا۔
اس حملے کے شہباز شریف، رانا ثناااللہ سمیت تین مرکزی ملزمان ہیں۔ اور ان کو عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ فواد چوہدری کے مطابق اجلاس نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ آئی جی کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش کی مذمت کی۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا اور میڈیا میں مخصوص صحافیوں کے بیانات اور ملزم کی ویڈیو لیکس کا جائزہ لیا گیا۔
عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ۔ اس سازش سے متعلق اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا۔
پیر, جولائی 28, 2025
بریکنگ نیوز
- وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بے گناہ شہری شہید ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف
- پہلگام حملے کے دہشت گرد بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے حقیقت بیان کردی
- قصائی فضل حکیم، والئی سوات کا آشیانہ، پشتون قوم کا ورثہ اور اتنڑ رقص
- ہومیوپیتھک مافیا، عوامی جہالت اور ریاستی چشم پوشی
- بابو سرٹاپ میں خیبر ٹی وی کی اینکر شبانہ المعروف ’’ سپنا ‘‘ اپنے شوہر اور 3 بچوں سمیت تاحال لاپتہ
- کرنسی ڈیلرز نے خفیہ ادارے سے مدد مانگ لی
- منشيات سمگلنگ کے کيس میں ملوث پاکستانی شہری کو سعودی عرب میں سزائے موت دے دی گئی
- بنوں کو عوام کیلئے امن کا گہوارہ بنا رہے ہیں ،ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا خیبر نیوز کو خصوصی انٹرویو