پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلےتو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نےگاڑی روک لی۔ تاہم پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی ان کو باہر نکال کر گرفتار کیا گیا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں ،بھاگنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔ پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پرویز الٰہی گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے ۔ دوسری جانب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا کہ والد کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا میں اینٹی کرپشن کے دو مقدمے درج ہیں ، ان پر ٹھیکوں میں کمیشن اور کک بیکس لینے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف ایک پرچہ لاہور میں بھی کٹا ہوا ہے۔