اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں قانونی ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں مختلف شہروں میں جاری احتجاجی مظاہروں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران عمران خان کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہورہا ہے۔ شام تک احتجاج کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
پارٹی رہنماؤں سے مزید مشاورت کے لیے شام سات بجے دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جلد آج شام خطاب بھی متوقع ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جانبدار الیکشن کمیشن سے اسی طرح کا فیصلہ متوقع تھا۔ چیف الیکشن کمشنر پی ڈی ایم کا اتحادی ہے، موجودہ الیکشن کمیشن اور اسکے فیصلوں کی کوئی ساکھ نہیں۔