Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ڈی ایم کا آج سربراہی اجلاس ، چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار کی منظوری متوقع

اسلام آباد: (خیبرنیوز) پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع ہے، لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگا ، سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہوں گے، سابق صدر آصف زرداری کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا، پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.