Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ڈی ایم کا آج ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کا آج ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی، اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج کے روز شیڈول سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  پی ڈی ایم اجلاس کی آئندہ تاریخ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس بدھ اور جمعرات کو ہوگا۔ بدھ  کے روز اجلاس منعقد ہوا تاہم آج اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.