Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چئیرمین سینیٹ کا الیکشن متنازعہ ہو گیا: پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرہ نکل آیا

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے موقع پر پولنگ کے جگہ کیمرے لگے ہونے کا الزام سامنے آیا ہے۔ نو منتخب 48 اراکین آج سینیٹ کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے انتخاب ہو گا۔ حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو میدان میں اتارا ہے۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ حکومت سے ہو گا یا اپوزیشن سے اس بات کا فیصلہ تو آج ہو جائے گا لیکن انتخاب سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز نے پولنگ کی جگہ کیمرے لگے ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا دھواں دھار پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پولنگ کی جگہ دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، پولنگ کی جگہ کیمرے لگے ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سینیٹ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پولنگ بوتھ کے پیچھے کیمرا نہ لگا ہو۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمرے لگے ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جب کہ اپوزیشن نے کیمرے لگے ہونے  پر پولنگ بوتھ ہی اکھاڑ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.