Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    • خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ
    • خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا
    • پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ
    • غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
    • بھارت کی آبی جارحیت، پنجاب میں مزید سیلاب کا خطرہ
    • خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی
    • پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
    اہم خبریں

    چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    ستمبر 2, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل سیکریٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرا کی۔سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل سیکریٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرا کی۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے اور سلمان صفدر کا کہنا تھا چیرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا، اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔

    دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اپنے مؤکل کی درخواستِ ضمانت پر دلائل آج ہی دینا چاہوں گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی جانب سے آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

    ذرائع کا بتانا ہے دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے اس عدالت سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا ہم ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لے لیتے ہیں، درخواستِ ضمانت کے معاملے پر ہائیکورٹ نے اسٹے نہیں دیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کیس کی سماعت ملتوی ہو چکی، اب کچھ نہیں ہو سکتا۔

    ذرائع کے مطابق فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپیشل سیکریٹ کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرلیا گیا
    Next Article کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 اغواکار ہلاک، مغوی بچہ بازیاب
    Web Desk

    Related Posts

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر

    ستمبر 10, 2025

    خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا

    ستمبر 10, 2025

    پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر

    ستمبر 10, 2025

    خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ

    ستمبر 10, 2025

    خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا

    ستمبر 10, 2025

    پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ

    ستمبر 10, 2025

    غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.