Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کوہٹانےکامعاملہ،اپوزیشن اراکین سینٹ کااجلاس (کل)ہوگا

اپوزیشن جماعتوں کی اپنے اپنے اراکین سینٹ کواجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت

اسلام آباد۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کوہٹانےکےمعاملےپراپوزیشن جماعتوں کےاراکین سینٹ کا اجلاس(کل)منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجےپارلیمنٹ ھاؤس میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کےمطابق اجلاس کی صدارت سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کریں گے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والابھی اجلاس میں شریک ہوںگے۔ذرائع نےبتایاکہ اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سےشوآف پاورکا مظاہرہ کیاجائےگا،اپوزیشن جماعتوں نےاپنےاپنے اراکین سینٹ کواجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں یکم اگست کوبلائےگئےسینٹ اجلاس بارے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.