Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں،ریاست مدینہ کا وژن پورا کرکےرہیں گے،صدر مملکت

وزیراعظم عمران خان ملک کو اقلیتوں کے لیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں، ملک ہر اعتبار سے اوپر جائے گا، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہی رہیں گے، عارف علوی کا خطاب

اسلام آباد۔صدرمملکت عارف علوی نےکہاہےکہ عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں،ریاست مدینہ کاوژن پورا کرکےرہیں گے،وزیراعظم عمران خان ملک کو اقلیتوں کےلیےمحفوظ بنانا چاہتےہیں،ملک ہراعتبارسےاوپرجائےگا،ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہی رہیں گے۔

پیرکو تقریب سےخطاب کرتےہوئےصدرمملکت عارف علوی نےکہاکہ ریاست مدینہ ایک بڑا وژن ہے،ریاست مدینہ کےآئیڈیاز کوملک میں نافذ کریںگے،نئےپاکستان کےلیےریاست مدینہ اوراسلام کوبنیاد بنایاگیاہے،عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں،ریاست مدینہ کاوژن پوراکرکےرہیں گے۔

صدرمملکت عارف علوی نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کواقلیتوں کےلیےمحفوظ بنانا چاہتےہیں،ملک ہراعتبارسےاوپرجائےگا،ہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستانی ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اخلاقی طور پراوپرجاچکاہےاورمعاشی طورپربھی اوپرجائیگا جبکہ اس سب میں سب سےاہم یہ ہےکہ پاکستان سب کیلئے برابر ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہی رہیں گے۔

انہوں نےکہاکہ حزب اختلاف کی جانب سےریاست مدینہ کاطعنہ دیاجاتا ہے،کہا گیاکہ صدرمملکت دانت صاف کرنےکاکہہ رہےہیں تو نبی کریم ۖبھی دانت صاف کرنےکاکہا کرتےتھے۔انہوں نےکہاکہ حضوراکرمۖنےاقلیتوں کےتحفظ کا معاہدہ کیا،آپ نےساری زندگی عوامی فلاح و بہبود کےلیےکام کیا۔سیرت طیبہۖ کا حوالہ دیتے ہوئے.

انہوں نےکہاکہ آپۖ نے40 مسیحی وفود کیلئےاپنی چادرمبارک بچھائی۔صدر مملکت نےکہاکہ اللہ تعالیٰ نےعمران خان کو موقع دیا ہےکہ وہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنا سکیں۔

صدرمملکت نےاپنےخطاب میں کہاکہ ہم نے پارٹی بناتے وقت تین سیشنز کیےتھےاوراس میں فیصلہ کیا تھاکہ پاکسان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کاحوالہ دیتےہوئےانہوں نےکہا کہ قائد اعظم نےگیارہ اگست کو اقلیتوں کے حقوق سے متعلق تقریر کی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب کےشرکا پرواضح کیا کہ نئے پاکستان کے قیام کےلیےریاست مدینہ اوراسلام کو بنیاد بنایاگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان کے قیام میں قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے افکار کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے بھی دنیا کو دکھایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.