Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے نوجوانوں سے ساتھ دینے کی اپیل کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے نوجوانوں سے ساتھ دینے کی اپیل کردی۔ کپتان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ویب سائٹ لانچ کردی ۔ نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے نوجوان، مرد اور خواتین سمیت کارکنان کو ٹائیگر فورس میں فوری رجسٹریشن کی اپیل کردی ۔ عمران خان نے کہا کہ آج ٹائیگر فورس، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوں۔ ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے۔ تمام نوجوان رجسٹر ہو کر ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں ۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی۔ 30سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔ دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔ یہ پھر اس لئے اقتدار میں لائے گئے تاکہ باہرکے ایجنڈے پر چلیں۔
سابق چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے۔ آج انہوں نے نیب اور ایف آئی اے کوتباہ کر دیا۔ 1100ارب روپے کی چوری پرخود کو این آر او دیا گیا۔ ایف آئی اے میں 16ارب روپے کے کیسز دفن کر دئیے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

اپنے ایک اور ٹویٹر بیان میں عمران خان نے کہاکہ 2جولائی کو مہنگائی، تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ سرکار اور اس سرکار کی جانب سے اپنی1100ارب کی کرپشن بچانے کیلئے مہیا کئے گئےNRO-2کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔اسلام آبادکیاحتجاج کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ میں کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.