Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی پاکستانی روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں ناکام ہوگیا۔ صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ۔ تاہم آج پھر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ امریکی کرنسی کی قدر میں3روپے5پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 214روپے ہو گئی ہے ۔ ڈالر22جون کو211روپے93پیسے کا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی4روپے 50 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 216روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی210روپے 95پیسے پر بند ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.