Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ پولیس کا ماہ اکتوبرکے دوران کریک ڈائون میں 104اشتہاری ملزمان گرفتار

ڈی آئی خان۔ ڈیرہ پولیس نے ماہ اکتوبر کےدوران منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیوں کے دوران 16 کلاشنکوف ،90 پسٹل ،87 بندوق ،41 رائفل جبکہ 35 کلو گرام سے زائد چرس ،04 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب 104 مفرور اشتہاری ملزمان دھر لیے گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈیرہ پولیس نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 16 عدد کلاشنکوف،90 عدد پسٹل ،87 عدد بندوق ،41 عدد رائفل ،04 عدد چاقو اور2088 عدد متفرق بور کے کارتوس برآمد کرلیے۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 36 کلو 665 گرام چرس ،04 کلو 313 گرام ہیروئن ،02 کلو 995 گرام،71 بوتلیں شراب بھنگ ،180 گرام افیون اور 09 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ضلعی پولیس نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 104 مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.