Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مولانا سمیع الحق کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے.شوکت علی یوسفزی

پشاور۔خیبرپختونخوا کےوزیراطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نےکہاکہ مولانا سمیع اﷲ کےقتل کی تحقیقات کےلئے دائرہ وسیع کیا جارہا ہےاوراسکے محرکات تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کوپن ہیگن میں اپنے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے مولانا سمیع الحق کو ان کی دینی،علمی اورسیاسی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا۔

صوبائی وزیراطلاعات نےکہاکہ مولانا سمیع الحق کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہےاوراسکےپس پردہ محرکات جانناضروری ہے،ان کی شہادت بہت گہری سازش ہے،حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ قاتلوں تک پہنچا جائے تاہم ابھی تک کسی قسم کی معلومات یا محرکات کا پتہ نہیں چلا ہے ۔

بعدازاں میڈیا سےباتیں کرتے وئے وزیر اطلاعات نےکہا کہ مولانا سمیع الحق کےقتل کی تحقیقات سائنٹیفک بنیادوں پرکی جائیں گی،فی الحال ان کےذاتی دو ملازمین کو حراست میں لیاگیا ہے،ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایک سوال کےجواب میں شوکت یوسفزئی نےکہاکہ یہ بات درست ہےکہ آج تک لیاقت علی خان اورمحترمہ بےنظیربھٹو کی شہادت کی تحقیقات کا علم نہیں ہو سکا تاہم موجودہ حکومت عوام سے کوئی بات نہیں چھپائی گی اورتحقیقات کےدوران جو بھی محرکامات سامنے آئیں گے عوام کو ان سے آگاہ کیا جائے گا ۔

انہو ں نےکہاکہ خیبرپختونخوا سمیت ملک میں امن قائم ہوچکاہےاوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،حکومت ان کو مکمل سپورٹ دے گی ۔ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا معاشی ملک بنتا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.