Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار  زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق موبائل پر فائرنگ کا واقعہ بند دھپ والے کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پولیس موبائل پر  فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ پر  ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.