Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مکمل لاک ڈاؤن کے آثار پیدا ہوچکے ہیں،فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے ملک بھر میں کہ کرونا کے مثبت کیسز بڑھنے کےعلاوہ اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن سپلائی کی کمی کا بھی سامنا ہے جس کے پیش نظر امکان ہے کہ ایک مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت پیش آ جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سلطان نے واضح کیا کہ ملک میں ایک سخت لاک ڈاؤن لگاتے وقت مثبت کیسز، اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش اور آکسیجن کی فراہمی کی صورتحال کو مد نظر رکھا جاتا ہے اور فی الحال ان ان عوامل کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان پیدا ہوچکا ہے کہ سخت  لاک ڈاؤن لگا دیا جائے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے بھی زیادہ اہم چیز قوانین پر عملدرآمد ہے اور اس کے ساتھ ہی انتظامی معاملات کوسخت کرنے کی بھی ضرورت ہے تاہم ان تمام سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس احتیاطی عمل میں عوام کا تعاون بھی شامل ہو۔

ویکسن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ لہر کے دوران پہلی اور دوسری لہر کی نسبت طبی عملے میں کیسز کم ہیں جس کی وجہ طبی عملے کی ویکسی نیشن ہے۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والوں کے ٹیسٹ سے متعلق معاملے پر جمعرات کو غور کیا جائے گا۔ کرونا کی باقی اقسام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کی بھارتی اور افریقی اقسام کے کیسز نہیں ہیں۔ امتحانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الوقت ایس اوپیز کے تحت بچوں کے امتحانات لیے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.