Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 44 رنز سے شکست دیدی

 برمنگھم (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 44 رنز سے شکست دیدی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ٹی20میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے2وکٹ کے نقصان پر160رنز بنائے۔ تہلیا میک گراتھ سب سے زیادہ78اور بیتھ مونی70سکور بناکر ناقابل شکست رہیں۔ الیسا ہیلی اور کپتان میگ لیننگ نے 4،4رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
گرلز ان گرین مقررہ 20 اوورز میں 161رنز ہدف کے تعاقب میں 8وکٹ کے نقصان پر 116رنز بناسکیں۔
فاطمہ ثنا سب سے زیادہ 35رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ کپتان بسمہ معروف اور عمیمہ سہیل نے 23،23رنز کی اننگز کھیلی۔ تہلیا میک گراتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.