مردان/ کاٹلنگ (امان اللہ حبیب) واپڈا اہلکار کا کارنامہ محکمہ واپڈا کیلئے جگ ہنسائی کا موجب بن گیا۔ بجلی بل میں میٹر یونٹ کی تصویر کی جگہ چارپائی کی تصویر لگا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واپڈا کی طرف سے موصول ہونیوالے بجلی کے بل پر میٹر یونٹ کی تصویر کی جگہ۔ ایک چار پائی کی تصویر چھاپی گئی ہے۔
صارف نے بجلی کے بل کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر مختلف صارفین مزاحیہ اور واپڈا پر تنقیدی تبصرے کررہے ہیں۔
دوسری جانب ادارے کی جانب سے ابھی تک اس تصویر پر کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔ جب خیبر نیوز کے مقامی نمائندے واپڈا دفتر کال کی تو یہ جواب دیا گیا کہ تمام افسران نماز جمعہ کےلئے گئے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں رابطے کرنے پر بھی متعلقہ دفتر کے افسران نے کوئی موقف نہیں دیا۔
ہفتہ, اگست 30, 2025
بریکنگ نیوز
- دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب نے 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق
- وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے
- سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام
- کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
- پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق
- پنجاب میں تباہ کن سیلاب،صوبائی حکومت نے معمولاتِ زندگی بحال کرنے کیلئےکوششیں تیز کر دیں
- سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں افغان شائقین کا طوفان بدتمیزی، بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل
- امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا، امریکی اخبار