Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی سے آپریٹ ہونے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکراچی سےآپریٹ ہونےوالی حج پروازوں کاشیڈول جاری کر دیا۔شیڈول کےمطابق نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی،پی اے1760سے180 سےزائد عازمین5جولائی کوروانہ ہوں گے جبکہ پی آئی اےکی پہلی حج پرواز پی کے743بھی5جولائی کی شام7بجےروانہ ہوگی جس کےذریعے225 سےزائد عازمین مدینہ جائیں گے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ کراچی سےمجموعی طور پر95پروازوں سے25 ہزار81سےزائد عازمین کوجدہ اورمدینہ پہنچایاجائےگا اور اس ضمن میں کراچی ایئر پورٹ پر عازمین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.