Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

این ایف سی اور18ویں ترمیم کیخلاف حکومت کاساتھ نہیں دیں گے،اختر مینگل

بلوچستان کا مسئلہ دیرینہ اور سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہیے، بلوچستان کو ہانکنے کی کوشش کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے..ہماری نیت صاف تھی اورارادہ سچاتھا،بلوچستان کی عوام کیساتھ جو معاہدہ ہواتھا اسےپورا کریں گے،وزیردفاع پرویزخٹک کی گفتگو

اسلام آباد۔بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ اخترمینگل نےکہاہےکہ این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کیخلاف حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، بلوچستان کامسئلہ دیرینہ اورسیاسی ہےجسےسیاسی طریقے سےحل ہوناچاہیے،بلوچستان کوہانکنےکی کوشش کےنتائج اچھےنہیں نکلیں گے۔

جمعرات کو پرویزخٹک اوراخترمینگل نےپارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ جوغلط فہمی پیداہوئی تھی ایساکچھ نہیں ہے۔پرویزخٹک نےکہاکہ ہماری نیت صاف تھی اور ارادہ سچاتھا،بلوچستان کی عوام کیساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اسے پورا کریں گے۔انہوں نےکہاکہ گوادرکےباہرکےلوگوں کو خطرہ تھا کہ اکثریت اقلیت میں بدل جائےگی۔

انہوں نےکہاکہ فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سےریفائنری بنانےکا اعلان کیاگیا ہے،پانی کامعاہدہ بھی کیاگیاہے۔انہوں نےکہاکہ بلوچستان میں دو بڑےڈیم بنائےجائینگے۔انہوں نےکہاکہ بلوچستان کی عوام کیلئے6فیصد سرکاری نوکریوں کاکوٹہ مہیاکیاجائےگا۔انہوں نےکہاکہ افغان مہاجرین کیلئےبھی معاہدہ ہوا ہے۔

اختر مینگل نےکہاکہ پرویزخٹک صاحب نےمعاہدے میں ذاتی دلچسپی دکھائی انہوں نےکہاکہ بلوچستان کامعاملہ سیاسی ہے،ہماری کوشش ہےبلوچستان کےمسائل سیاسی طریقےسےحل کیےجائیں۔انہوں نےکہاکہ بلوچستان پارٹی کےوفود نےمختلف اوقات میں پی ٹی آئی سے ملاقات کی ۔انہوں نےکہاکہ ان مسائل کو حل کیےبغیرمعاملات آگےنہیں بڑھ سکتے۔انہوں نےکہاکہ پرائم منسٹرنےیقین دلایاہےکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندگان کی کمیٹی بننی چاہیے۔انہوں نےکہاکہ یہ کمیٹی بلوچستان کے مسائل ایوان میں سنائے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی خودمختاری میں کٹوتی کے کسی گروپ میں شامل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیز نے بلوچستان کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو سراہاہےیہ لولی پاپ1947سےدیاجارہا ہے،آنےوالی ناامیدی بڑے خطرے کی نشانی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہمارے چند نکات اے پی سی کےایجنڈے میں بھی شامل ہیں۔

انہوں نےکہاکہ بلوچستان میں انسان اورجانورایک تالاب سےپانی پیتےہیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ بلوچستان کاکہناتھاکہ بجلی لابہت بڑا مسئلہ ہے،حکومت نےعہد کیاہےکہ تین مہینےکیلئےلوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کو بھی پکڑا جائے گا،سولر سسٹم متعارف کروایا جائےگا۔اختر مینگل نے کہاکہ 6 مہینےمیں کمیٹی اپناکام مکمل کرکےپیش کرےگی۔

اختر مینگل نےکہاکہ بلوچستان کامسئلہ دیرینہ اورسیاسی ہےجسےسیاسی طریقےسےحل ہوناچاہیے،بلوچستان کوہانکنےکی کوشش کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان سےملاقات میں لاپتہ افراد کامسئلہ سرفہرست رہا،معاملات پرعمل درآمد کیلئے کمیٹی بن گئی دیرآید درست آید،وزیراعظم سےکہہ دیا این ایف سی کےمسئلےپراور18ویں ترمیم کو رول بیک کرنےپرحکومت کا ساتھ نہیں دیں گے،سیاسی افراد کی کمیٹی بلوچستان جاکر رپورٹ تیار کرے جو اسمبلی میں پیش کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.