Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے  ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنائے ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وکٹ بہت خشک ہے ، لگ رہا ہے گیند بریک ہو گا۔  بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو ہے۔ قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ،  حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

بشکریہ پی سی بی

مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.