Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے, مریضوں کی تعداد 132405 تک پہنچ گئی

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2551 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 132405 تک پہنچ گئی ہے۔

آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 3209 کیسز اور 55 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2705 کیسز 48 ہلاکتیں، اسلام آباد 464 کیسز 6 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 40 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2705 کیسز اور 48 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 50087اور اموات 938ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17560 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 464 کیسز اور 6 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 7163 ہوگئی ہے جب کہ 71 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1671 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 40 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 574 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 11 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 242 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے جمعہ کو کورونا کے مزید 2428 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 49256 اور اموت 793 ہوگئی ہیں۔صوبائی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1066 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 23113 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

جمعے کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 642 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 628 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 16415 ہوگئی ہے۔صوبے میں اب تک 4072 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

جمعے کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 193 کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7866 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2722 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے جمعے کو کورونا کے 14 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1044 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے۔ گلگت میں اب تک 676 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.